راولا کوٹ بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی عام آبادی پر گولہ باری

راولا کوٹ: بھارتی فورسز نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کر دی ۔پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کی توپیں خاموش کروا دیں ۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے راولاکوٹ کے بٹل سیکٹرپر بلااشتعال فائرنگ اورگولہ باری کر کے ایک بار پھرعام آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے، گولا باری کے نتیجے میں کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی فائرنگ کی گئی ، جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئی ۔قبل ازیں دو ستمبر کو بھی بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی تھی۔جس پر پاکستان نے احتجاج کرتے ہوئے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں