مسجد کے خطیب پر گستاخی کا الزام، چیچہ وطنی کے عوام سڑکوں پر نکل آئے

چیچہ وطنی(ظفر اقبال انصاری سے) چیچہ وطنی تھانہ غازی آباد کے نواحی چک 170نائن ایل میں خطیب مجسن ارشاد کی طرف سے کی جانے والی مبینہ گستاخی کے خلاف اہل دیہہ سراپا احتجاج ۔ غازی آباد بوریوالہ روڈ بلاک ۔ گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔مبینہ گستاخ کے خلاف تین دن گذرنے کے باوجود ایف آئی آر درج نہ ہوسکی۔ پولیس کے مظاہرین کے ساتھ مذاکرات جاری۔
تفصیلات کے تین دن قبل چک نمبر170نائن ایل میں خطیب مولوی محسن ارشاد نے مبینہ طور پر گستاخ کی ۔ جس پر اہل دیہہ اکٹھے ہو کر تھانہ غازی آباد پہنچے اور مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دی تاہم پولیس نے مقدمہ درج نہ کیا اور کہا کہ پہلے ہم واقعہ کی تفتیش کریں گئے ۔تین دن گذرنے کے باوجود کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی۔ سینکڑوں اہل دیہہ کا روڈ بلاک کرکے پولیس کے خلاف شدید احتجاج اور مبینہ طور پر گستاخی میں ملوث مولوی کے خلاف شدید نعرے بازی اور گرفتاری کا مطالبہ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں