برما میں مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف جماعت اسلامی کااحتجاج مظاہرہ

ساہیوال( محمد افضل خان سے) برما میں بدھ مت کے پیرو کاروں کی طرف سے مسلمانوں پر جاری ظلم و ستم کے خلاف جماعت اسلامی اور دیگر تنظیموں کازبر دست احتجاج مظاہرہ۔ سینکڑوں افراد کی شرکت،زبرد ست نعرے بازی۔تفصیلات کے مطابق نماز جمعہ کے بعد بر ما میں روہنگیاہ مسلمانوں پر وحشیا نہ مظالم کے خلاف ریلیاں نکالی گئیں ۔اس موقع پر قائد ین نے خطاب کرتے ہو ئے بر ما میں نہتے مسلمانوں پر برما کی افواج کی طرف سے مظالم کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اس معاملہ پر غیروں کی نام نہاد انسانی ہمدردی تو قابل مذمت ہے ۔مسلمان ممالک کی قیادت کی مجر مانہ خاموشی کی بھی جتنی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ ایک چھو ٹا سا ملک بین الا ا قوامی قوانین کی دھجیاں اڑا رہا ہے مگر ترکی کے علاوہ کسی اسلامی ملک کے حکمران کی غیرت نہیں جا گی۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی مصلحت پسندانہ پا لیسی کو ہدف تنقید بناتے ہو ئے کہا ان میں جرات نہیں اپنے مسلمان بھائیوں کے لیے کچھ کرنے کی۔ انہوں نے بر ما سے سفارتے تعلقات توڑنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ اگر او آئی سی نے آج بر ما کے بے گناہ مسلما نوں کے لیے کچھ نہیں کیا تو اسے بھی توڑ دیا جا ئے۔ قائدین نے کہا کہ حکمران یاد رکھیں کہ اگر یہ مظالم بند نہ ہو ئے تو اسکے ذمہ دار وہ ہو نگے اور بتائج کی ذمہ داری بھی ان پر عائد ہو گی کیونکہ ہم اپنے بھائیوں کا مزید خون نہیں دیکھ سکتے۔ہمارے حکمران بے حس ہو چکے ہیں مملکت خدا داد کے عوام بے حس نہیں ہو ئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں