ساہیوال، 2017 کے دوران اغوا کی وارداتوں میں خطرناک حد تک اضافہ

ساہیوال( ایس این این) ساہیوال میں رواں سال مختلف تھانوں میں 6083 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے۔ رواں سال کے قتل کے 59، اقدام قتل کے 67 مقدمات درج ہوئے۔2017 میں تاوان کی ایک واردات سمیت اغوا کی 245 وارداتیں ہوئیں۔ جن میں بچوں، نوجوانوں اور خواتین کو اغوا کیا گیا۔دوران سال مویشی چوری کی 113، کار چوری کی 19 اور دیگر گاڑیوں کی چوری کی 175 سے زائد وارداتیں ہوئیں۔اغوا کی وارداتوں میں گزشتہ سالوں کی نسبت اضافے سے شہریوں میں تشویش پائی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں