آرمی چیف نے 4 دہشت گردوں کو پھانسی کے فیصلے پر دستخط کر دئیے

راولپنڈی : آرمی چیف نے 4 دہشت گردوں کو پھانسی دینے کے فیصلے پر دستخط کر دئیے، سزایافتہ دہشت گرد شہریوں کے قتل، مسلح افواج پر حملوں سمیت دہشت گردی کے جرائم میں ملوث تھے، فوجی عدالتوں نے 23 مجرموں کو قید کی سزا سنائی ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید 4 دہشتگردوں کو پھانسی چڑھانے کے فیصلے کی توثیق کردی، مجرمان میں ریاض احمد، حفیظ الرحمان، محمد سلیم اور کفایت اللہ شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں