پانامہ کیس فیصلے کے خلاف نواز شریف کی اپیل سماعت کے لیے منظور

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پاناما لیکس کے فیصلے میں نااہل قرار دیے گئے سابق وزیر اعظم اور اُن کے بچوں کی طرف سے دائر کی گئیں نظرثانی کی اپیل سماعت کے لیے منظور کرلی.نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کے مطابق نظرثانی کی درخواستیں سماعت کے لیے منظور کر لی گئی ہیں۔
زرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے طرف سے درخواستوں کی سماعت کے لیے 12ستمبر کی تاریخ دی گئی ہے۔سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ کرے گا۔ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس عظمت سعید اور جسٹس اعجاز الااحسن شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں