جہاز گراؤنڈ میں آئے روز ہوائی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا

ساہیوال(نامہ نگار) جہاز گراؤنڈ میں آئے روز ہوائی فائرنگ سے علاقہ میں خوف و ہراس کی فضا، سیاسی اختلاف نے لڑائی جھگڑے کی صورت اختیار کر لی. تفصیلات کے مطابق جہاز گراؤنڈ ساہیوال کی گلی نمبر 9 میں دو گروہوں کے مابین سیاسی اختلاف نے باقاعدہ لڑائی کی شکل اختیار کر لی ہے. ایک ہی پارٹی سے تعلق رکھنے والے دو گروہوں کے مابین بدھ کی رات فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تا ہم علاقہ میں خوف کی فضا پھیل گئی. آج سہ پہر بھی دو گروہوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا. اہل محلہ کے مطابق دونوں گروہوں کا تعلق حکومتی پارٹی سے ہے اور فریقین کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے جس بنا پر پولیس اور دیگر انتطامی ادارے معاملے کو نظر انداز کر رہے ہیں. ذرائع کے مطابق روزانہ فائرنگ کے واقعات سے اہل علاقہ میں تشویش پائی جارہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں