لاہور انتظامیہ کا پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت دینے سے انکار

لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو آج جیل روڈپر جلسہ کرنے کی اجازت نہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی مرکزی شاہراہ کو دن بھر کے لیے بند نہیں کیا جا سکتا ۔تحریک انصاف کے وفد نے ڈپٹی کمشنر اور ضلعی انتظامیہ سے ملاقات کی ۔انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو جیل روڈ پر جلسہ کرنے کے بجائے متبادل جگہ کی تجویز پیش کی ۔
انتظامیہ کاکہنا تھا کہ کسی کو بھی شہر کی مرکزی شاہراہ ایک روز کے لیے بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی دوسرے ممکنہ سیکورٹی خدشات بھی اپنی جگہ ہیں ۔نے کہا کہ تحریک انصاف متبادل جگہ تجویز کرے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ ادھر پی ٹی آئی قائدین کا کہنا ہے کہ جلسہ شیڈول کے مطابق جیل روڈ پر ہی ہوگا۔پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا تھا کہ ہم نے انتظامیہ سے اجازت نہیں مانگی انہیں آگاہ کیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ سیکورٹی انتظامات کو ہر صورت ممکن بنائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں