گو نواز گو کے بعد گو کائرہ گو کا نعرہ بھی گونجنے لگا

ساہیوال( تکبیر نیوز) گو نواز گو کے بعد گو کائرہ گو کا نعرہ بھی لگ گیا۔ساہیوال میں بلاول بھٹو کے 20 ستمبر کو متوقع دورے سے قبل ساہیوال پیپلز پارٹی دودھڑوں میں تقسیم ہوگئی، سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر الزمان کائرہ کے خلاف عہدوں کی من پسند تقسیم کے خلاف پیپلز پارٹی ساہیوال کے رہنماؤں نے چوراہوں میں فلیکس بینر آویزاں کروادئیے ہیں جن پر جلی حروف میں ” گو کائرہ گو” کا نعرہ لکھا ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے زیراہتمام 20ستمبر کوہونیوالے جلسہ سے قبل پیپلزپارٹی دودھڑوں میں تقسیم ہوگئی‘ جلسہ سے بلاول بھٹو کا خطاب متوقع ہے۔ راتوں رات شہر میں ’’گوکائرہ گو‘‘ کے بینرز آویزاں ہوگئے ۔ آویزاں بینرز پر تحیر ہے کہ من پسند اور نااہل لوگوں کو تنظیمی عہدے دیے گئے ہیں اورمنجانب کے طورپر الائیڈ ونگز لکھاگیا ہے جبکہ کسی عہدیدار کانام نہیں لکھاگیا۔ دھڑے بندی کے باعث آویزاں کئے جانے والے بینرز سے یہ واضح ہورہاہے کہ پیپلزپارٹی کے غبارے سے ہوانکل گئی ہے۔ اس سلسلہ میں ضلعی عہدیدار سے رابطہ نہ ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں