بچوں کے لیے لکھی گئی کتب پر سالانہ ایوارڈ کا اجرا

لاہور( خصوصی رپورٹر) پاکستان رائٹرز گلڈ نے ماہنامہ “پھول” اور اکادمی ادبیات اطفال کے تعاون سے بچوں کے ادیبوں کی کتب پر سالانہ 25000 روپے ایوارڈ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ایوارڈ 2016 میں بچوں کے لیے شائع ہونے والی نظم اور نثر پر مشتمل کتب کے مصنفین کو دیا جائے گا۔ مصنفین اپنی کتب 15 اکتوبر 2017 تک پاکستان رائٹرز گلڈ کے دفتر 1۔منٹگمری روڈ لاہور پر بھجوا سکتے ہیں۔مزید معلومات کے لیے 042-36367124 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔بچوں کے ادیبوں نے ایوارڈ کے اجرا کو خوش آئند قرار دیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں