کے پی کے:مساجد میں تعلیم یافتہ امام تعنیات کرنے کا فیصلہ

صوبہ خیبر پختونخوا میں مساجد کاریکارڈحاصل کر کے تعلیم یافتہ امام یا اساتذہ تعینات کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے.صوبائی وزیر مذہبی امور حبیب الرحمان کے مطابق یہ اقدامات وزیر اعلیٰ کے نیشنل ایکشن پلان کے تحت ہونے والے اجلاس میں جاری احکامات پر کیے جا رہے ہیں۔
حبیب الرحمان نے برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انھوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کی ہدایات کے مطابق تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو خطوط لکھ کر مساجد کا ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ ‘نیشنل ایکشن پلان سے شدت پسندی کے واقعات میں 75 فیصد کمی ہوئی ہے
انھوں نے کہا کہ اس کام کے لیے 20 دن کا وقت دیا گیا ہے اور اس کے لیے یونین کونسلز کے ذریعے تمام مساجد کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں