90-9 ایل، ٹھیکیدار سڑک نامکمل چھوڑ کر غائب، عوام مسائل کا شکار

ساہیوال(بیورورپورٹ)90/9-L پل سے اندرمختلف علاقوں کو جانے والی سڑک نامکمل ہونے سے راہگیروں کو دشواری کا سامنا ‘سٹرک پر موٹی بجری ڈال کر ادھوراچھوڑ دیا گیا۔کمشنر سے نوٹس لینے کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق 90/9-L کے پل سے بشیر کالونی‘ صابرکالونی ‘عنایت الٰہی کالونی ودیگر علاقوں کو جانے والی مین سڑک پر ٹھیکیدار نے موٹی بجری ڈال کر سڑک کو ادھورا چھوڑ دیا ہے ۔شہریوں نے بتایا ہے کہ سڑک پر موٹی بجری پڑنے سے شہریوں کی موٹرسائیکل اور کاروغیرہ پنکچر ہوجاتی ہیں اور ان کو اپنے گھروں میں جانے کیلئے مشکلات کاسامنا کرناپڑتاہے۔ انہوںنے مزید کہاکہ سڑک پرموجود باریک ریت بھی ان کے منہ اور آنکھوں میں پڑتی ہے جس سے وہ بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں۔ انہوں نے کمشنر ساہیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں