ساہیوال(بیورورپورٹ) سول سوسائٹی کے رہنما شیخ اعجازاحمدرضا نے کہاہے کہ ساہیوال میں 9سال سے واٹرسپلائی پائپ لائن اورسیوریج کاکوئی میگاپراجیکٹ نہیں بنایاگیا‘ ویسٹ مینجمنٹ کوئی منصوبہ نہیں ہے نہرکناروں پرگندگی کے ڈھیر ‘گلی محلوں ‘ سکول‘ مسجد کے کارنرپر گندگی کے ڈھیر بیماریوں کی آماجگاہ ہیں۔ کوڑاکرکٹ اٹھانے والی ٹرالیاں اورعملہ بہت کم ہے۔ سیوریج صاف کرنے والوں کے پاس حفاظتی آلات نہیں ۔ اخبارنویسوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا عید پربروقت آلائشوں کواٹھانے کانظام نہیں تھا بدبواور تعفن پھیلا۔ کمشنر بابرحیات کی ہدایت پر صفائی کروائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کے اطراف ڈرین گار سے بھرچکے ہیں اب تو گندہ پانی گھروں میں داخل ہوجاتاہے۔ کوٹ خادم علی شاہ ‘ بھٹونگر‘ محلہ تلیانوالہ‘ ڈسپنسری روڈ‘ پیپلزکالونی اورغلہ منڈی میں سیوریج آج تک بندہیں اورشہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کواپنی سوچ تبدیل کرنی چاہئے۔ مقامی نمائندے منتخب کروائیں تاکہ وہ اپنے شہر کاخیال رکھ سکیں۔
تعلیم
شعر و ادب
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments