ساہیوال(این این آئی) کوٹ خادم علی شاہ ،گلی نمبر7میں پتنگ بازوں کی ہلڑبازی،ہنگامہ آرائی،پولیس فرید ٹاؤن کا چھاپہ ، گرفتارملزم زبیر کو پولیس حراست سے چھڑالیا۔واقعات کے مطابق پتنگ بازی کرتے ہوئے لاؤڈ سپیکر پر فحش گانے چلا کر نوجوان ہلڑ بازی کررہے تھے کہ پولیس نے 15کال پر چھاپہ مارااورایک ملزم زبیراحمد کو گرفتارکرلیا ،دیگر ملزم فرار ہوگئے ۔جس کے بعد 15مسلح حملہ آوروں نے پولیس پارٹی پر دھاوا بول دیااورزیر حراست زیبر احمد کو چھڑالیا۔پولیس کانسٹیبل ابرار حسین کی وردی پھاڑ دی ۔جس کے بعد پولیس نے دوبارہ مزید نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر سجاد حیدر،ضیا،اسامہ ،عاقب ببلو ، کرانا زرگر،ابوبکر ،انس آرائیں ، قاسم اورمحمد زبیر کو گرفتار کرلیا اورپانچ ملزم فرارہوگئے ۔
پولیس فریدٹاؤن نے احمد علی اے ایس آئی کی مدعیت میں پندرہ حملہ آوروں کے خلاف مقدمہ 225,225,353بی،186،148اور149ت پ ، 6-4کائٹ ایکٹ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور دس ملزموں کو گرفتارکرلیا۔ملزموں کے قبضہ سے 25پتنگیں اوردھاتی ڈور بھی برآمد کرلی ہے۔
