ڈی پی ایس چیچہ وطنی میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

چیچہ وطنی(ایس این این)طلباء ملک و قوم کی اُمید ہیں ۔جدید چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ طلباء خود کو عصر حاضر کی جدید اور بامقصد تعلیم سے ہم آہنگ کریں۔یہ بات ڈویژنل پبلک سکول و کالج کے پرنسپل برگیڈ ئیر (ر)سید انوارالحسن کرمانی نے ڈی پی ایس چیچہ وطنی کیمپس میں منعقدہ سالانہ جلسہ تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انھوں نے کہا کہ ڈی پی ایس ساہیوال کے ساتھ ساتھ چیچہ وطنی کیمپس بھی طلباء کو تعلیم و تربیت کے بھرپور مواقع فراہم کرنے میں مصروف عمل ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ساہیوال ایجوکیشنل ٹرسٹ کے ممبرگورننگ باڈی سید افتخار حسین شاہ نے پرنسپل برگیڈ ئیر (ر)سید انوارالحسن کرمانی اور وائس پرنسپل مدثر رضوان کی کارکردگی کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو معیاری تعلیم فراہم کیے بغیر ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کیا جا سکتا جس کیلئے اچھے تعلیمی ادارے اور اساتذہ کی رہنمائی ضروری ہیں ۔والدین اور اساتذہ کو چاہیے کہ وہ طلباء و طالبات کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دیں تا کہ انہیں ملک کیلئے مفید شہری بنایا جا سکے ۔تقریب میں شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات اور اساتذہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں