ساہیوال(ایس این این) پنجاب کی نگران حکومت نے بیوروکریسی میں وسیع پیمانے پر تبدیلیاں کی ہیں. کمشنرساہیوال جاوید اختر محمود کو عہدے سے ہٹا کر ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے جب کہ سابق سیکرٹری جنوبی پنجاب پی اینڈ ڈی شعیب اقبال سید کو کمشنر ساہیوال ڈویژن تعینات کیا گیا ہے.
