پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا

ساہیوال(ایس این این) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی کی جانب سے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں 24 دسمبر سے 31 دسمبر تک ہوں گی۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 24 سے 31 دسمبر کے دوران ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف کو اسٹیشن چھوڑنے کی اجازت نہیں ہو گی۔


اس سے قبل سندھ بھر کے اسکولوں اور کالجوں میں موسم سرما کی تعطیلات کیا جا چکا ہے اور محکمہ تعلیم سندھ نے تعلیمی اداروں میں 21 سے 31 دسمبر تک موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چھٹیوں کی سمری کی منظوری دے دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں