ساہیوال (ایس این این) نیشنل ہائی وے بائی پاس سے ایک نوجوان مسافر لڑکی صائمہ کنول کو کیری ڈبہ میں سوار چارمسلح افراد نے زبردستی اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مقدمہ درج ۔ دوگرفتار واقعات کے مطابق چک 37چودہ ایل کے محمد امجد کے گھر اس کی پھوپھی زاد بہن صائمہ کنول آئی تھی اوربیمار ہوگئی جب مسافروین میں چیچہ وطنی ہسپتال دوائی لینے جارہی تھی کہ مسافر وین کے ڈرائیورنے بائی پاس پر اتاردیا۔صائمہ کنول رکشہ کے انتظار میں کھڑی تھی کہ کیری ڈبہ میں سوار حمدان شہزاد وکی ،عثمان رفیق، ظفراقبال،عابد حسین اورایک نامعلوم ملزم زبردستی اغوا کرکے کیری ڈبہ میںڈال کر لے گئے اوربند کمرہ میں ملزموں نے باری باری زنا کرتے رہے اورموبائل پر وڈیوفلم بھی بنائی اور وائر ل کرنے کی دھمکی دیکر کسووال اڈا پر اُتار کر چلے گئے۔ پولیس صدر نے محمد امجد کی مدعیت میں 5ملزموں کے خلاف مقدمہ 376ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے اور دوملزموں کو گرفتارکرلیا
