چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 73 بارہ ایل میں 37 سالہ شخص کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق مقتول کا گلا تیز دھار آلے سے کاٹا گیا۔جب کہ آنکھوں سمیت جسم پر کے مختلف حصوں پر بھی زخموں کے نشان موجود ہیں۔ مقتول کی شناخت ربید لنگڑیال 120 پندرہ ایل کے نام سے ہوئی ہے۔چیچہ وطنی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں لے لی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی ہے۔ قتل کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی تاہم ذرائع کے مطابق یہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے۔
