چیچہ وطنی۔ دن دیہاڑے ڈکیتی کی بڑی واردات، ڈاکخانہ بازار سے دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر دکاندار سے 40 لاکھ روپے سے زائد نقدی لوٹ کر فرار.واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی سرکل بھی موقع پر پہنچ گئے۔ڈکیتی کی واردات کے بعد شہر بھر کی تاجر برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔
ڈاکخانہ بازار میں ایزی لوڈ شاپ سے دو ڈاکو 125 پر جدید اسلحہ سے لیس آئے اور دکان سے 40 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈکیتی کی مکمل واردات دیکھی جاسکتی ہے۔ خواجہ آئرن سٹور کے مالک کے مطابق مختلف دکانوں سے بجلی بلز کی رقم سمیت دکان میں موجود کیش 40 لاکھ روپے سے زائد موجود تھا۔ ڈاکو نے دکان پر موجود گاہکوں سے بھی نقدی لوٹی۔ واردات کے بعد ڈاکو ایکسچینج روڈ کی طرف فرار ہوگئے۔جن کا پیچھا بھی کیا گیا ڈاکو125 پر ہونے کے باعث باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ چیچہ وطنی شہر میں یہ اس سال کی سب سے بڑی واردات ہے۔
