ساہیوال (ایس این این) نواحی گاؤں چھینہ کرملی میں زمین کی تقسیم کے تنازعہ پر تین افراد نے زہر دیکرکزن کو ہلاک کردیا۔واقعات کے مطابق محمد یسین اور نعمان کے درمیان زمین کی تقسیم ونڈ اکا تنازعہ چلا آرہاتھا کہ محمدیسین اور اس کے بھائی محمد سلیم نے نعمان کی مرضی کے مطابق ونڈا تقسیم سے انکار کردیا۔جس پرملزم مشتعل ہوگئے اوراپنے کزن محمد سلیم کو موٹر سائیکل پر اس کے گھر سے پنچائیت کا بہانہ کرکے لے گیا. نعمان، عدنان اوریسین احمد نے مشروب پلانے کے بہانے مشروب میں زہر ملاکر دے دیا۔جس پر محمد سلیم نڈھال ہوگیا جسے بے ہوشی کی حالت میںڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ٹیچنگ ہسپتال ساہیوال لایا گیاجہاں محمدسلیم ایمرجنسی وارڈ میں دم توڑ گیا۔پولیس بہاد ر شاہ نے محمد یسین بشیر کی مدعیت میں مقدمہ 302اور34ت پ درج کرکے دو ملزموں باپ بیٹا یسین احمد اورعدنان کو گرفتار کرلیا۔
