ساہیوال(ایس این این) نیشنل گریڈ اسٹیشن کی ضروری مرمت اور دیکھ بھال درختوں کی کٹائی کے سلسلہ میں میپکو ساہیوال، میپکو پاکپتن، میپکو عارفوا لا سمیت ہڑپہ، ہوتہ، کمیر اور نور پور میں 18 اکتوبر بروز بدھ صبح ساڑھے سات بجے سے اڑھائی بجے دوپہر تک بجلی کی سپلائی بند رہیگی. واپڈا ترجمان کے مطابق چھے گھنٹے میں سروس اور مرمت کا کام مکمل کر لیا جائے گا. عوام کو بجلی کی بندش کا شیڈول سے آگاہ کر دیا گیا ہے.
ساہیوال سرکل کے11KVجہاز گراؤنڈ،پولیس لائن،سنٹرل جیل،رفیع گارڈن،بوٹی پال،قطب شہانہ اور عبداللہ شاہ فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے اڑھائی بجے دوپہر تک،11KVشاہ مدار،سکیم نمبر تھری،میڈیکل کالج،فرید ٹاؤن،علی گڑھ،ہائی سیکورٹی پرائزن جیل،مرشد آباداور حاجی عبدالقیوم ہسپتال فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک، 11KVکوڑے شاہ،نور شاہ،سکیم نمبرتھری،چک67ڈی،دربار عبدالکریم،میران شاہ،مگار،موج دریا،احمد یار،پاکپتن روڈ،میاں کھیڑا،غازی آباد،انڈسٹریل،ساہیوال روڈ،احسن آباد اور انڈسٹریل اسٹیٹ فیڈرز سے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک بجلی بند رہے گی.
