ساہیوال (این این آئی) یہاں نواح میں گھریلو تنازعہ پر دو نوجوانوں نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی ۔گنج شکر کالونی کے محمد اسلم کے 26سالہ بیٹے وقاص نے گھریلو تنازعہ پر گند م میں رکھنے والی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی ۔ میردادمعافی کے محنت کش خادم کے 23سالہ بیٹے علی رضا نے والدین سے جھگڑ کر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کرلی ۔وقاص اور علی رضا کو بے ہوشی کی حالت میںسول ہسپتال ساہیوال ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا جہاں دونوں نے دم توڑد یا۔
