ڈی پی ایس چیچہ وطنی میں نئے بوائز کیمپس کے قیام کی منظوری

ساہیوال( )کمشنر ساہیوال ڈویژن/ چیئر مین ساہیوال ایجوکیشنل ٹرسٹ جاوید اختر محمود نے ساہیوال ڈی پی ایس میں اے اور او لیول کلاسز شروع کرنے کی منظوری کے ساتھ ساتھ ڈی پی ایس چیچہ وطنی میں بوائز کا نیو کیمپس بنانے کی بھی اصولی منظوری دے دی ہے۔ انھوں نے ٹرسٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے وہئے ڈی پی ایس کی کارکردگی کو مثالی قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیچہ وطنی کیمپس میں طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر جلد بوائز کیمپس تعمیر کر لیا جائے گا تاکہ بچوں کی تعلیمی ضروریات کو مناسب انداز میں پورا کیا جاسکے۔ بورڈ اجلاس میں پرنسپل برگیڈئر (ر) سید انوار الحسن کرمانی، بورڈ ممبران شیخ محمد یونس، پروفیسر قمر الزمان خان، چوہدری سلطان محمود اور سید افتخار حسین شاہ نے بھی شرکت کی۔ کمشنر جاوید اختر محمود نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی ایس ساہیوال کا ساہیوال اور گردو نواح کے شہروں کے سینکڑوں بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے میں اہم کردار ہے اور اسے والدین کا مکمل اعتماد حاصل ہے جو قابل تحسین ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں