ساہیوال (این این آئی) ڈاکو دو خواتین ، زمیندار اور دود ھ فروش سے 2لاکھ 92ہزا ر روپے کی نقدی ،موٹر سائیکل اور5موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے ۔برکت ٹائون میں ایک دودھ فروش محمد نواز عاصم کی بیوی رکشہ سوار عذرا سے 5خاتون ڈاکو نقدی ایک لاکھ 40 ہزار روپے پرس سمیت چھین کر فرار ہوگئے۔ہڑپہ اسٹیشن کے قریب تین ڈاکوؤں نے پستول دکھاکرایک زمیندار ریاض حشمت سے 81 ہزا ر پانچ سو روپے کی نقدی اوردوموبائل چھین کر فرار ہوگئے۔ساہیوال لاہور روڈ پر چک نمبر63فائیو ایل کے قریب ایک دوکاندار محمد کاشف سے تین موٹر سوار ڈاکوئوں نے موٹر سائیکل بلانمبری ، دوموبائل اور نقدی چالیس ہزار روپے چھین کرفرار ہوگئے۔ساہیوال نیو فیصل آباد روڈ اورنگ آباد کے قریب فتح گڑھ شاہ کی زرینہ شاہین اپنے چچا کے ہمراہ موٹر سائیکل پر ساہیوال جارہے تھے کہ دو ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر نقدی 20ہزار سات سو روپے اورموبائل چھین لیا۔پولیس فرید ٹائون ، ہڑپہ ، یوسف والا اوربہادر شاہ نے محمدنواز عاصم ،ریاض حشمت،محمد کاشف اور زرینہ شاہین کی مدعیت میںچار مقدمہ392،382اور397ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ا بھی تک ملزم گرفتارنہیں ہوسکے۔
