ساہیوال، اوباش نوجوانوں کی کم سن طالب علم سے زیادتی

ساہیوال(بیورورپورٹ)اوباشوں کی آٹھویں کلاس کے بچے سے اجتماعی بدفعلی،مزاحمت پر سگریٹ سے جسم جلاتے رہے،چیخ وپکارپرمحلہ داروں کو آتادیکھ کرفرار،پولیس نے ایک ملزم گرفتارکرلیا۔نواحی گاؤں103.4/7آرکارہائشی آٹھویں جماعت کا طالب علم محمدعاصم جبار دکان سے بوتل لینے گیاجسے ورغلاکرملزم ذبیح اللہ اپنی بیٹھک میں لے گیاجہاں ذبیح اللہ نے ساتھی ملزم محمدوسیم کے ساتھ مل کرعاصم کے ساتھ باری باری بدفعلی کی ،مزاحمت پراسکے جسم پر سلگتا سگریٹ لگاکرزخمی کردیا۔بچے کی چیخ وپکارپرمحلہ داراکٹھے ہوگئے جنہیں آتادیکھ کر ملزمان بچے کو خون میں لت پت چھوڑکرموقع سے فرارہوگئے ۔پولیس نے ایک ملزم کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں