ساہیوال(ایس این این) سانحہ ساہیوال کی تاریخ ایکبار پھر دوہرا دی گئی. مشتعل پولیس اہلکار نے پاکپتن چوک میں موٹر سائیکل ٹکرانے پر معذرت کے باوجود اختر نامی نوجوان کو بیچ سڑک میں فائرنگ کر کے قتل ڈالا. ذرائع کے مطابق اختر نامی نوجوان کی موٹر سائیکل پاکپتن چوک میں ایک پولیس اہلکار کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس پر پولیس اہل کار نے وردی کی دھونس جماتے ہوئے نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کی کوشش کی جس پر نوجوان بھی دفاع کرتے ہوئے پولیس اہل کار سے گتھم گتھا ہو گیا. پولیس اہل کار نے مشتعل ہو کر اپنے ذاتی پستول سے اختر نامی نوجوان پر اندھا دھند فائرنگ کی اور اسے قتل کر کے فرار ہو گیا. ساہیوال پولیس سے نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ملزم کا ذاتی فعل قرار دیا ہے.عوام نے قتل کی واردات پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور اسے بربریت قرار دیا ہے. ابھی تاک قاتل پولیس اہل کار کی شناخت نہیں ہو سکی.
ویڈیو دیکھیں :
