اوکاڑہ(ایس این این، سوشل میڈیا رپورٹ)ذہانت دولت کی محتاج نہیں ۔ اوکاڑہ کی محنتی خاکروب کے بچوں نے ثابت کر دیا۔ میونسپل کارپوریشن اوکاڑہ میں خاکروب کے طور پر عرصہ دراز سے کام کر رہی ہیں۔ دلچسپ بات ہے کہ انھوں نے اسی ملازمت کے ذریعے اپنے بچوں کا اعلیٰ تعلیم دلوائی اور اس وقت ان کا ایک بیٹاا کامسیٹس سے ایم بی اے ہے،ایک بیٹی ایم ایس سی فزکس کر کے سرکاری سکول ٹیچر جب کہ دوسری بیٹی نے حال ہی میں یونیورسٹی آف ایگریکلچر میں فوڈ نیوٹریشن میں پی ایچ ڈی پروگرام میں داخلہ لیا ہے۔مہناز کا چھوٹا بیٹا گریجویشن کا طالب علم ہے۔ گارڈن ٹاؤن اوکاڑہ میں رہنے والی مہناز آج بھی خاکروب کے طور پر کام کر رہی ہیں اور اپنے بچوں پر فخر محسوس کرتی ہیں۔مہناز نے کم وسائل اور پیشے کے طعنوں جیسے مسائل کے باوجود اپنے بچوں کو جس انداز میں اعلیٰ زیور تعلیم سے آراستہ کیا اس کی معاشرے میں مثالیں کم ہی ملتی ہیں۔ یہ خاتون اپنے بچوں پر خوش ہے اور عام طبقے سے تعلق رکھنے والی خواتین کے لیے روشن مثال ہیں۔
