ساہیوال، جیل میں قیدی کے ہاتھوں قیدی قتل

ساہیوال(ایس این این) سنٹرل جیل میں قربان نامی قیدی کو جعفر نامی قیدی نے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔جیل ذرائع کے مطانق دونوں سزائے موت کے قیدی تھے۔دونوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی تھی. جس پر جعفر نے قربان کو قتل کر دیا.مرنے والے قیدی کی لاش کو پورسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ملزم جعفر نامی قیدی پر تھانہ سول لائن میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ڈی آئی جی جیل خانہ جات سنٹرل جیل پہنچ گئے انکوائری جاری۔

اپنا تبصرہ بھیجیں