کمشنر ساہیوال تبدیل، جاوید اختر محمود نئے کمشنر تعینات

ساہیوال(ایس این این) حکومت پنجاب نے کمشنر ساہیوال محترمہ سلوت سعید کی جگہ سابق کمشنر ملتان جاوید اختر محمود کو ساہیوال ڈویژن کا کمشنر مقرر کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں. ساہیوال کی کمشنر سلوت سعید کو فوری طور پر سیکرٹریٹ میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا. نئے تعینات ہونے والے کمشنر کل اپنے دفتر کا چارج سنبھالیں گے. جاوید اختر محمود بطور ہاؤسنگ سیکرٹری اپنے فرائض انجام دے رہے تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں