ساہیوال، معمولی جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا

ساہیوال (ایس این این) نواحی گاؤں 74فورآر میں ایک 45سالہ خاتون کلثوم کو اس کے خاوند نے تشد د کرکے ہلاک کردیا ۔تفصیلات کے مطابق پانچ بچوں کی ماں کلثوم اوراس کے خاوند عبدالستار کے درمیان معمولی بات پر جھگڑا ہوگیاجس پر خاوند نے سر میں ڈنڈے مار کر ہلاک کردیا۔پولیس نورشاہ نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال پہنچادی ہے۔ ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوسکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں