ساہیوال، پی ٹی سی ایل کی انٹر نیٹ سروسز باربار منقطع

ساہیوال(ایس این این) ضلع بھر میں پی ٹی سی ایل کی انٹرنیٹ سروس خراب ہزاروں صارفین کو مشکلات کا سامنا. ساہیوال میں انٹرنیٹ فراہم کرنے والے نیم سرکاری ادارے پی ٹی سی ایل کی ڈی ایس ایل سروس گزشتہ کئی مہینوں سے سست روی کاشکار ہے جبکہ کئی علاقوں میں انٹرنیٹ براؤزنگ تک نہیں ہوپارہی بار بار شکایات پر پی ٹی سی ایل حکام کا کہنا ہے کہ ساہیوال ایکسچینج کی بیٹریز ناکارہ ہو چکی ہیں. لوڈشیڈنگ کی وجہ سے بیٹری بیک اپ نہیں ہوتا اس بنا پر سروس منقطع رہتی ہے. ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل کی سروس خراب ہونے سے لوگ تیزی سے نجی کمپنیوں کی انٹرنیٹ سروسز استعمال کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں. پی ٹی سی ایل نے چند مخصوص علاقوں میں ہی فائیبر آپٹک کی سہولت مہیا کی ہے جس بنا پر پی ٹی سی ایل کے دیگر علاقوں میں موجود صارفین تیز انٹرنیٹ کی سہولت سے محروم ہیں اور تیزی سے نجی کمپنیز کے کنکشن لگوا رہے ہیں. اگر یہی سلسلہ جاری رہا تو پی ٹی سی ایل نہ صرف خسارے میں چلا جائے گااور پرائیویت کمپنیاں اپنا سکہ جمانے میں کامیاب ہو جائیں گی.

اپنا تبصرہ بھیجیں