ساہیوال، پولیس تشدد سے حاملہ خاتون کا بچہ جاں بحق

ساہیوال(این این آئی) پولیس چوکی غلہ منڈی تشدد سے حاملہ خاتون کا بچہ جاں بحق ہوگیا،پولیس تشد د کے خلاف دیہاتیوں نے پولیس چوکی غلہ منڈی کے بالمقابل جی ٹی روڈ بائی پاس پر ٹائروں کو آگ لگاٹریفک جام کرکے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔تفصیلات کے مطابق چک نمبر134نوایل کے عبیداللہ نامی کو منشیات کے مقدمہ میں پولیس غلہ منڈی نے گرفتار کیا تو اس کی حاملہ بیوی کو پولیس اہلکاروں نے دھکے مار کر ہٹا دیا جس پر حاملہ خاتون باہوش ہوکر گر گئی جسے ہسپتال داخل کرادیا گیا ۔جہاں خاتون کا بچہ جان بحق ہوگیا جس پر دیہاتی مشتعل ہوگئے اور پولیس چوکی غلہ منڈی کے خلاف احتجاج شروع کردیا۔ مظاہرین روڈ بلاک کرکے نعرے بازی کرتے رہے ۔احتجاج کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگئی اور جی ٹی روڈ کے دونوں اطر اف لاہور اور ملتان کے درمیان گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں