سیکرٹری ساہیوال تعلیمی بورڈ پر قاتلانہ حملہ، 8 افراد کے خلاف مقدمہ

ساہیوال (این این آئی) پولیس فرید ٹاؤن نے پاک ایونیو کالونی میں بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے اسسٹنٹ سیکرٹری چوہدری افضل پر قاتلانہ حملہ کرنے کے الزام میں بورڈ کے چار ملازمین سمیت آٹھ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز جبکہ چوہدری محمد افضل پا ک ایونیو کالونی میں صبح دفتر جانے کیلئے گھر سے نکل کر اپنی کارمیں سوار ہونے لگے تو نامعلوم موٹر سائیکل سوار فائر نگ کرکے فرار ہوگئے ۔ریسکیو 1122نے چوہدری افضل کو گولیاں لگنے کے سبب شدیدزخمی حالات میں سول ہسپتال میں داخل کرادیا ۔چوہدری محمد افضل نے الزام لگایاہے کہ بورڈ کے ملازمین رانا عمران کلرک، مبشر بشیر بٹ ، اسسٹنٹ سیکرٹری سٹور محمد فیاض سلیمی ، ڈائریکٹر سپورٹس اور پرویز احمد ڈوگر اسسٹنٹ سہولت مرکز کے ایماء پر چار افراد نے منصوبہ بندی کے تحت ان پر حملہ کرواکر انہیں ہلاک کرنے کی کوشش کی ہے ۔کیونکہ ملازمین کے خلاف انکوائریوں کے سبب رنجش چلی آرہی تھی۔پولیس فرید ٹائون نے چوہدری محمد افضل کی مدعیت میں آٹھ ملزوں کے خلاف مقدمہ 324,109,148اور149ت پ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں