ساہیوال، احاطے کے تنازعے پر بھائی نے بھائی کو گولی مار دی

ساہیوال(این این آئی) نواحی چک57۔جی ڈی میں احاطہ کے گیٹ کا تنازعہ بھائی نے بھائی قادر بخش کو گولی مار دی ۔قادربخش کو بے ہوشی کی شدید زخمی حالت میں سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے جہاں قادر بخش کی حالت تشویش ناک ہے۔قادر بخش اور اسکے تین بھائیوں نے مشتر کہ احاطہ کا بٹوارہ کیا تو اسکے بھائی سیف ا لرحمن اپنے بھائی قادر بخش کو گلی کی طرف گیٹ کا راستہ کھولنے سے روک دیا جس پر بھائی نے جھاڑ پلائی تو سیف الرحمن نے مشتعل ہو کر قادر بخش کو پسٹل سے گولی مار دی۔پولیس تھانہ بہادر شاہ نے قادر بخش کے برادر نسبتی رب نواز کی مد عیت میں مقدمہ 324 ت پ درج کر کے ملزم سیف الرحمن کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں