ساہیوال،طوفانی بارش، سڑکیں زیر آب، چرچ روڈ کیچڑ سے بھر گئی

ساہیوال(ایس این این)ساہیوال میں طوفانی بارش، شہر بھر کی سڑکیں زیر آب آ گئیں۔ سبزی منڈی، چرچ روڈ اور فروٹ منڈی میں راستے کیچڑ زدہ ہوگئے۔ پانی اور کیچڑ سے نظام زندگی بری طرح متاثر۔ ساہیوال میں آج سہ پہر سےگھنٹے سے زائد جاری رہنے والی بارش نے نظام زندگی کو بری طرح متاثر کیا ۔ 2 بجے کے بعد شروع ہونے والی بارش ساڑھے تین بجے تک زوروشور سے جاری رہی۔ بارش سے ہائی سٹریٹ، لیاقت روڈ، ریلوے روڈ، چرچ روڈ اور خریداری کے مراکز کے قریب واقع سڑکیں پانی سے بھر گئیں۔ہائی سٹریٹ اور دیگر راستوں پر کھڑے پانی میں کئی گاڑیاں اورموٹر سائیکلز بند ہو گئیں۔ نکاسی آب کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پرا۔ لاری اڈا ، جی ٹی روڈ اور عارف روڈ پر بارش کے پانی میں کوڑا بہ کر سڑکوں پر جمع ہو گیا۔ دوسری جانب چرچ روڈ کیچڑ اور پانی سے بھر گئی۔ منڈی میں تعفن پیدا ہو گیا۔اس وقت بھی سڑکیں اور نشیبی علاقے زیر آب ہیں اور گزرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ سے

اپنا تبصرہ بھیجیں