ساہیوال، نابالغ بچی کا 30 سالہ شخص سے نکاح، دولہا گرفتار

ساہیوال(این این آئی) نواحی گاؤں 160۔نائن ایل میں 9سالہ نابالغ بچی اقراء کا نکاح30سالہ نوجوان سے کر تے ہوئے دولہا ،باراتیوں سمیت9افرا دگرفتار کرلیے گئے ۔واقعات کے مطابق وکیل احمد کوڈھن کی شادی لیاقت علی کوڈھن کی بیٹی ثانیہ سے طے پائی جب بارات آئی تو ثانیہ گھر سے بھاگ گئی جس پر پنچایت اور باراتیوں نے بچی کے باپ پر دباؤ ڈال کر ثانیہ کے بدلے9سالہ اقراء سے وکیل احمد کوڈھن کا نکاح کرانے کا فیصلہ کیا ۔نکاح خواں اور گواہان کمسن بچی سے نکاح کر رہے تھے کہ پولیس نے چھاپہ مار کر بچی اقراء کو تحویل میں لے لیا اور9ملزموں دولہا وکیل احمد،بچی کی ماں آسیہ،باپ لیاقت علی ،دولہا کا باپ نذیر احمد،ماں صغراں ، صابر حسین ،ساجد حسین،محمد شکیل ،محمد جمیل،یٰسین ،محمد جیوا اور نسیم اختر کو گرفتار کر لیا۔پولیس غازی آباد نے ملزموں کے خلاف مقدمہ 498۔بی،310۔اے ت پ ،4میرج ایکٹ اور6 چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت درج کر لیا اور9ملزموں کو حراست میں لے لیا مولوی نکاح خواں اور دیگر فرار ہونے والے چار باراتیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں