ساہیوال(آن لائن) ساہیوال میں چینی کے ڈیلروں نے دوکانداروں کو چینی کی سپلائی بند کر دی پرچون فروش دوکانداروں کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال میں چینی کے ڈیلروں کو روزانہ180ٹن چینی شوگر ملوں کی طرف سے سپلائی کی جاتی ہے جس کے 3600 چینی کے تھیلوں کی تقسیم ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں جاری تھی کہ شوگر ملوں اور چینی کے بروکروں نے مک مکا کر کے چینی کے ہر تھیلے پر ایف بی آر کی مخصوص سٹیمپ کے سٹکر سے ملتا جلتا سٹیکر لگا کر زائد چینی ڈیلروں کو بھجوانا شروع کر دی اور ڈیلروں نے چینی کی مخصوص طریقہ سے بلیک شروع کر دی ۔جس پر انتظامیہ نے نوٹس لے لیا اور ایف بی آر کے مخصوص سٹیمپ سٹکر کے علاوہ دوسری (بوگس سٹکر) چینی گوداموں کو انتظامیہ نے سیل کر نا شروع کر دیا تا کہ چینی کی بلیک مارکیٹنگ نہ ہو سکے لیکن چینی کے ڈیلروں نے رد عمل کے طور پر آج چھوٹے دوکانداروں کو چینی کی سپلائی بندکر دی جس سے چینی کا بحران پیدا ہو گیا دوکانداروں نے شدید احتجاج کیا ہے اور چینی کی سپلائی نہ کرنے والے ڈیلروں کی ڈیلر شپ منسوخ کر نے کا مطالبہ کیا ہے اور چینی کی سپلائی فوری طور پر کھولنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ چینی کی مصنوعی قلت پیدا نہ ہو سکے اور ایف بی آر کے سٹیکروں کے علاوہ بوگس سٹکر لگانے والے چینی کے تھیلے ضبط کئے جائیں اور ایف بی آر کو اس سلسلہ میں ٹھوس اقدامات کرنے چا ہئی
