ساہیوال، میچ کے دوران فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

ساہیوال (این این آئی) ساہیوال میں پرانی رنجش کے تنازعے نے کبڈی میچ کے دور ان فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ساہیوال کے نواحی علاقے چھیالیس جی ڈی میں پیش آیا، جہاں کبڈی میچ کے دوران مخالفین آپس میں گتھم گتھا ہوئے اسی دوران اسلحہ بھی آگیا ،مسلح افراد نے مخالفین بھی فائرنگ کی بوچھاڑ کردی جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی شناخت فیض اور اسلم کے ناموں سے کی گئی۔پولیس کے مطابق مقتولین آپس میں کزن تھے، واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، پولیس نے واقعے کے بعد جائے حادثے پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا اور لواحقین کی مدعیت میں ملزمان پر تھانہ نور شاہ میں مقدمہ درج کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں