ساہیوال(این این آئی) چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈکیتی کی چھ وارداتوں میں ڈاکو9لاکھ23ہزار روپے کی نقدی ،دو موٹرسائیکل اور پانچ موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔ساہیوال نیو فیصل آباد روڈ پر چک87۔سکس آر کے قریب دو ڈاکوؤں نے بینک سے کیش لے کر جانے والے بیو پاری غلام رسول کو پستول دکھا کر8لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے۔کونسل موڑ ہڑ پہ میں تین ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر چک82۔سکس آر کے دوکاندارسعید احمد سے 20 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل چھین لیا۔چک182۔نائن ایل کے قریب ناکہ لگا کر8ڈاکوؤں نے چک 183۔نائن ایل کے زمیندار محمد عدیل سے دس ہزار روپے کی نقدی اور دو موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔جی ٹی روڈ پر چک7۔گیارہ ایل کے قریب بیو پاری سرور ندیم کو پستول دکھا کر 5ڈاکو پچاس ہزار روپے کی نقدی ،موٹر سائیکل اور دو موبائل لوٹ کر فرار ہوگئے۔جھال روڈ پر النور میرج ہال کے قریب دو ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر دوکاندار عبد الستار سے نقدی 5ہزار روپے اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔مسو کالونی کے عبد الرئوف سیلز مین کو پستول دکھا کر تین ڈاکوؤں نی38ہزار روپے کی نقدی اور موٹر سائیکل نمبر5157۔او کے ایل لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس فتح شیر نے عبد الرؤف کی مد عیت میں مقدمہ درج کر لیا جبکہ 5وراداتوں کی تفتیش جاری ہے۔
