چیچہ وطنی، گھرآئے مہمان نے میزبان کو قتل کر دیا

چیچہ وطنی(ایس این این) چیچہ وطنی میں اپنے ہی گھر میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق.پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کسووال کی حدود میں ظہور سنپال نامی شخص اپنےساتھی کے ہمراہ گھر کے ڈرائنگ روم میں بیٹھے ہوئے تھے. گھر والوں نے اچانک فائرنگ کی آواز سنی جب وہ کمرے میں پہنچے تو ظہور زخمی حالت میں پڑا تھا جب کہ ساتھ بیٹھا شخص فرار ہوچکا تھا.پولیس نےنعش قبضے میں لے کر ضروری کارروائی کےلیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دی ہے. ابھی تک قاتل اور قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم شبہ ہے کہ گھر آئے مہمان نے ہی ظہور سنپال کو قتل کیا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں