ساہیوال، دوسری شادی کی اجازت نہ دینے پر بیوی کو زہر دے دیا گیا

ساہیوال(این این آئی) محلہ فرید نگر کمیر میں خاتون فضیلہ نواز کو زہر دے کر ہلاک کر دیا گیا ۔پولیس کمیر نے چار ماہ کی تاخیر سے خاوند سمیت پانچ ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا دو سگے بھائی گرفتارکرلیے۔واقعات کے مطابق چک3دس ایل کے رب نواز کی بیٹی فضیلہ نواز کی شادی عرصہ پانچ سال قبل شفقت نذیر سے ہوئی تھی اب خاوند دوسری شادی کرنا چاہتا تھا کہ اس نے مار پیٹ اور تشدد شروع کر دیا اور فضیلہ نواز روٹھ کر میکے آگئی،5مئی کو اسکا خاوند شفقت نذیر پنچایت لیکرا ٓگیا اور سلیمان شفقت بھائی، رشتہ دار ارسلان،عثمان،ابو بکر کار میں سسرال لے گئے اور زبر دستی زہر دے کر 6مئی کی شام کو بے ہوشی کی حالت میں والدین کے گھر چھوڑ گئے ،جسے سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرایا گیا جہاں فضیلت نواز نے دم توڑ دیا۔7مئی کو رب نواز پولیس کے پاس مقدمہ درج کرانے گیا تو پولیس نے مقدمہ درج کر نے سے انکار کر دیا اور چار ماہ کی تاخیر سے ریجنل پولیس آفیسر کے حکم پر پولیس کمیرنے رب نواز کی مد عیت میں خاوند،اسکے بھائی اور تین رشتہ ادروں سمیت پانچ کے خلاف مقدمہ 149,148,302 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی اوردو ملزموں شفقت نذیر اور سلمان شفقت کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں