میاں چنوں،فون پر لڑکی سے باتیں، ورثا کا وسیم نامی نوجوان پر تشدد

میاں چنوں(ایس این این) لڑکی سے فون پر گفتگو کرنے کا نتیجہ لڑکی کے ورثا کا نوجوان پر تشدد ۔میاں چنوں کے علاقے تھانہ چھب کلاں کے نواح میں وسیم نامی لڑکے کو لڑکی سے فون پر باتیں کرنا مہنگا پڑ گیا. لڑکی کے والدین نے وسیم نامی لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا، اُس کا منہ کالا کیا اور گلے میں جوتوں کا ہار ڈال کر گاؤں میں گھماتے رہے ۔

اس دوران مجمعے میں سے کسی نےواقعہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کر دی. وسیم کی درخواست پر تھانہ چھب کلاں پولیس نے کارروائی شروع کر دی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں