ساہیوال(آن لائن) پولیس فرید ٹاؤن نے چک 86۔سکس آر چوک میں طالبات کو تنگ کر نے سے منع کر نے پر دو نوجوان طالب علموں کو تشدد کر کے شدید زخمی کر دیا ایک طالب علم عبد الرحمن کی بینائی چلے گئی۔پولیس فرید ٹاؤن نے پانچ ملزموں کے خلاف بابر علی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے تین ملزموں زاہد بلوچ،سجاد شبیراور جہاں زیب کو گرفتار کر لیا۔زخمی طالب علموں بابر علی اور عبد الرحمن کو سول ہسپتال ساہیوال دا خل کرا دیا ہے اور عبد لر حمن تشدد کے سبب بینائی سے محروم ہو گیا ہے مزید تفتیش جاری ہے.
