ساہیوال، کم سن بچے سے جنسی زیادتی، 2 ملزم گرفتار

ساہیوال(این این آئی) قصبہ نور شاہ میں7سالہ بچے سے دو نوجوانوں کی جبری زیادتی کے معاملے میں مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کوگرفتارکرلیا۔واقعات کے مطابق محمد آصف کا بیٹا علی شہباز غوثیہ مسجد میں قرآن پاک پڑھنے گیا تو علی عثمان17سالہ اور زین14سالہ نے قابو کر کے مسجد کی لیٹرین میں لے جا کر زبردستی ہوس کا نشانہ بنایا اور بچے کو بے ہوشی کی حالت میں پھینک کر فرار ہوگئے۔پولیس نور شاہ نے محمد آصف کی مد عیت میں مقدمہ 375۔اے ت پ درج کر کے دونوں ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں