ساہیوال، کوٹ خادم علی میں بیوی شوہر کے ہاتھوں قتل

ساہیوال(این این آئی) کوٹ خادم علی شاہ گلی نمبر3میں آج دن دہاڑے دو بچوں کی ماں بیوی کو خاوندنے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔واقعات کے مطابق کوٹ خادم علی شاہ کے بلال جٹ کی بیوی مریم کی بہن کائنات اپنے خاوند جنید سے ناراض ہو کر کوٹ خادم علی شاہ اپنی بہن کے پاس بچوں سمیت آگئی ۔اتوار کو دوپہر پونے ایک بجے اسکا خاوندجنید اسے لینے کیلئے گھر داخل ہو گیا اور کائنات کو اپنے ہمراہ لے جانے کی ضد کی ۔میاں بیوی میں جھگڑا ہوا تو جنید نی30بور پسٹل سے گولیاں مار کر کائنات کوہلاک کر کے فرارہوگیا۔پولیس فرید ٹائو ن نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے سول ہسپتال شفٹ کر دی ہے اور تفتیش شروع کر دی ہے ملزم گرفتار نہیں ہو سکا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں