ساہیوال، راوی میں سیلابی ریلا، دریا نے دیہات کا رُخ کر لیا

ساہیوال( آن لائن) دریائے راوی میں گز شتہ رات سیلابی پانی کا نیا ریلا آجانے کے بعد دریائے راوی نے داد بلوچ اور کھائی کے دیہات کی طرف رخ تبدیل کر لیا ہے ۔ جس سے دس دیہات کے دریا کی لپیٹ میں آجانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق دریائے راوی میں گز شتہ رات پانی کا سیلابی ریلا آجانے کے بعدخوف و ہراس کی فضا پیدا ہونا شروع ہو گئی ہے ۔آئندہ چوبیس گھنٹے میں اگر دریا میں سیلابی پانی کا کوئی بڑاریلا آگیاتو دریائے راوی کے کنارے واقع دس دیہات دریا کی لپیٹ میں آجائیں گے اسلئے دیہایوں نے محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں