ساہیوال، سابق ایم پی اے کا بیٹا اور پوتا قتل

ساہیوال(ایس این این)تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقہ آفیسر کالونی میں رات گئے گھر کے باہر باپ بیٹے پر نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔جس کے نتیجہ میں سابق ایم پی اے احمد شاہ کھگہ کا پوتا نورالحق جابحق ہو گیا تھا۔ جبکہ ان کے بیٹے اصغر شاہ کھگہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔ جس کےبعد مرنے والوں کی تعداد 2 ہوگئی.پولیس حکام کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم ملزمان نے گھر کے باہر کھڑے باپ بیٹے پر فائرنگ کی جس سے بیٹا جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہوگیا تھا جوکہ ہسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔ فائرنگ درینہ دشمنی کا شاخسانہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں