ساہیوال، خواتین کی پولیو ٹیم دھمکانے پر نوجوان گرفتار

ساہیوال(این این آئی) ساہیوال پولیس غلہ منڈی نے دوبئی گارڈن میں پولیوٹیم کی خواتین اہل کاروں سے بد تمیزی کرنے،قتل کی دھمکیاں دینے کے الزام میں نوجوان کو گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ پولیو ٹیم نمبر29 کی مسماۃ فضیلت اور اور زنیرہ نے محمد سعید کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا تو محمدسعید مشتعل ہو کر گھر کے گیٹ پر آیا اورخواتین اہل کاروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور فضول تنگ کر نے کا الزام لگایا۔کار سرکار میں مدا خلت کا مر تکب ہوا اور قتل کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔خواتین اہل کاروں کی رپورٹ پر پولیس غلہ منڈی نے چھاپہ مار کر محمد سعید کو گرفتار کر لیا اور ایریا انچارج پولیو ٹیم غلام مر تضیٰ ڈھکو کی مد عیت میں مقدمہ 506اور186 ت پ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں