ساہیوال، کل شہر بھر میں بجلی بند رہے گی

ساہیوال(ایس این این) ساہیوال کے درج ذیل علاقہ جات کی بجلی مورخہ 22 اگست 2022 کو ٹرانسفارمر مینٹینینس کی وجہ سے صبح ساڑھے چھ سے دوپہر گیارہ بجے تک بند رہےگی ۔ایس ڈی او میپکو کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بکرمنڈی ،چمن زار، کربلا روڈ، نئ آبادی،مدینہ کالونی، کوچہ بھٹیاں انصار روڈ ،بیری والا چوک، غوری چوک،جناح چوک،محلہ چشتیاں، محلہ تلیانوالہ، انصار گلی اور بیرون سوڑی گلی میں بوجہ مرمتی کام صبح ساڑھے چھ سے دوپہر گیارہ بجے تک بند رہےگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں